29 جولائی 2014 - 13:06
اسرائیل اور سعودی عرب اسلامی ملکوں پر قبضے کے خواہشمند

امریکہ کے معروف محقق اور صحافی واینہ میڈسن نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائيل اور سعودی عرب مدتوں سے دہشتگردوں کی پرورش کرتے آرہے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے معروف محقق اور صحافی واینہ میڈسن نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائيل اور سعودی عرب مدتوں سے دہشتگردوں کی پرورش کرتے آرہے ہیں۔ واینہ میڈسن نے آج پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ، صیہونی حکومت اور سعودی عرب دہشتگردوں خاص طور پر تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کرکے اسلامی ملکوں پر غاصبانہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ میڈ سن نے کہا کہ اسنوڈن کا یہ انکشاف کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنے ابو بکر بغداد نے اسرائيل میں فوجی ٹریننگ حاصل کی ہے کوئي نئي بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں زیادہ تر دہشتگرد گروہوں کو امریکہ صیہونی حکومت اور سعودی عرب نے جنم دیا ہے اور ان کی مالی اور فوجی حمایت بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا انہیں یقین ہے کہ سی آئي اے اور صیہونی حکومت اور سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں بھی دہشتگرد گروہوں کی مدد کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲